ڈاکٹر عارف علوی نے حافظ نعیم الرحمن کی عیادت و جلد صحت یابی کی دعا کی

کراچی(صباح نیوز)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منگل کوامیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے مقامی اسپتال میں ملاقات و عیادت کی ،ان کی صحت اورخیریت معلوم کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔حافظ نعیم الرحمن نے ڈاکٹرعارف علوی کی اسپتال آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

حافظ نعیم الرحمن پیر کو ہیڈ آف کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر طارق فرمان کے پاس چیک اپ کے لیے گئے تھے ڈاکٹر نے ان کو انجیوگرافی کا مشورہ دیا بعد ازاں حافظ نعیم الرحمن کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور اسٹنٹ ڈالا گیا ۔حافظ نعیم الرحمن رو بہ صحت ہیں اورجلد اسپتال سے گھر منتقل ہوجائیں گے ۔