ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب کا عبد الحفیظ بجارانی کے روڈ حادثہ میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس


کراچی(صباح نیوز) ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے نائب قیم جماعت اسلامی صوبہ سندھ و معروف سیاسی رہنما عبد الحفیظ بجارانی کے کندھ کوٹ میں روڈ حادثہ میں جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم صوبہ کے معروف سیاسی و دینی شخصیت تھے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی تمام خدمات کو قبول فرمائے اور بشری کمزوریوں سے درگزر کرے۔ علاہ ازیں اس سانحہ پر صوبائی زمہ داران نائب ناظمات عائشہ ودود، عظمی عمران ،عظمی اظہار ، شگفتہ ابراہیم،عزرا جمیل ، معتمدِہ عائشہ ظہیر نائب معتمدات انوری بیگم، نجمہ ارشاد،نوشین عرفان  ،عالیہ شمیم اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات صائمہ افتخار نے بھی اس سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور بلندی درجات کے لئے دعا کی۔