مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز)اسرائیلی ریاست کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں تاریخی فلسطینی قبرستان یوسفیہ میں کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیلی ریاست کی نام نہاد نیچر اتھارٹی کی انتظامیہ کی طرف سے یوسفیہ قبرستان میں کھدائیوں کا سلسلہ گیارہویں روز میں بھی جاری رہا۔
دوسری طرف فلسطینی شہریوں کو قبرستان کے قریب آنے سے روکنے کے لیے پولیس کے ذریعے طاقت کا استعمال کیا جا رہا ۔ قابض اسرائیلی حکام نے شہدا قبرستان کے اطراف کا محاصرہ کرکے اسے سیل کردیا۔