امن و خوشحالی قرآنی تعلیمات کے نفاذ کے بغیر ممکن نہیں،رخشندہ منیب

کراچی(صباح نیوز) ناظمہ صوبہ سندھ حلقہ خواتین جماعت اسلامی رخشندہ منیب نے کہا ہے کہ معاشی  اور اخلاقی بدحالی کی اصل وجہ قرآن سے دوری ہے۔امن و خوشحالی قرآنی تعلیمات کے نفاز کے بغیر ممکن نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار ناظمہ صوبہ سندھ حلقہ خواتین جماعت اسلامی رخشندہ منیب نے قرآن انسٹیٹیوٹ کیپمس 1 میں دورہ قرآن کراتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انبیا علیہ السلام کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔بندگی رب اور اطاعت رسول کی وجہ سے قومیں عروج پاتی ہیں اور ہماری تاریخ گواہ ہے کہ جب تک مسلمان اسلام کی مکمل پیروی کرتے رہے ترقی و خوشحالی ان کا مقدر رہی۔دورہ قرآن میں قرآن انسٹیٹیوٹ کی معلمات، طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتے والی خواتین کثیر تعداد میں شریک ہیں۔