چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے کمانڈر بحرینی نیشنل گارڈ کی ملاقات

راولپنڈی (صباح نیوز)بحرینی نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ایک اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے بحرینی نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ کا استقبال کیا، جس کے بعد تینوں مسلح افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا