امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرڈاکٹر محمد مشتاق خان کی آر آئی یو جے کے نومنتخب عہدیدران کو مبارکباد


 اسلام آباد(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان اور سیکرٹری جزل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان  نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے) کے نو منتخب صدر طارق علی ورک، جنرل سیکریٹری آصف بشیر چوہدری سینئرنائب صدر راجہ بشیر عثمانی سمیت تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے

نو منتخب باڈی آر آئی یو جے کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں ڈاکٹر محمد مشتاق خان  نے کہا کہ جماعت اسلامی  آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے صحافی کسی بھی ملک و معاشرے کی انکھ ہوتے جو ملک و  معاشرے کے مساہل اجاگر کرنے کیلیے قومی قیادت کی درست سمت میں راہنماء کرتے ہیں۔ڈاکٹر مشتاق  نے صدر طارق ورک،جنرل سیکریٹری آصف بشیر چوہدری، فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری، سینئر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی،نائب صدرعمار برلاس جوائنٹ سیکرٹریز گلزار خان، مجاہد حسین نقوی، اراکین ایگزیکٹو باڈی افشاں قریشی، ثوبیہ مشرف، رانا فرحان اسلم، کامران چوہدری، علی اختر، توصیف عباسی، ناصر سلیم، نوابزادہ شاہ علی، غفران احمد، سید،رضوان حیدر کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ (آر آئی یو جے) کے نو منتخب عہدیداران کی کامیابی ان پر صحافی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران صحافی برادری کی امیدوں  اور توقعات پر پورا اتریں گے اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ پاکستان کے صحافی تحریک آزادی کشمیر کے ابلاغی محاذ پر بھی اپنا جاندار کردار ادا کریں گے