ادھم پور ضلع میں ایک ٹریفک  حادثے میں تین نوجوان جاں بحق


سری نگر:ادھم پور ضلع میں ایک ٹریفک  حادثے میں تین نوجوانوں کی موت واقع ہو گئی۔ یہ حادثہ ادھم پور ضلع کے گرنائی علاقے میں سرینگر جموں ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل اور ایک ٹرک کے درمیان تصادم میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں سے دو کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ زخمی ہوئے تیسرے نوجوان کو علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔جاں بحق افراد کی شناخت شہزاد حسین ولد عبدالعزیز ساکنہ چنیاس ڈوڈہ، مبشر حسین ولد غلام محمد ساکن گنڈانہ، ڈوڈہ اور ومل کمار ولد رام ناتھ ساکن ٹھاٹھری، ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔