آئی جی سندھ کا تاجر کی شکایت پرایس ایس پی سی ٹی ڈی کے خلاف انکوائری کا حکم


کراچی(صباح نیوز)انسپکٹر جنرل (آئی جی)سندھ پولیس راجہ رفعت مختار نے تاجر کی شکایت پر ایس ایس پی سی ٹی ڈی فدا حسین شاہ کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ایک تاجر نے فدا حسین شاہ پر غیرقانونی گرفتاری اور حراست میں رکھنے کا الزام لگایا ہے۔

تاجر عباس اللہ کی تحریری شکایت پر ہوم سیکرٹری نے آئی جی سندھ کو انکوائری کی ہدایت کی۔تاجر نے الزام لگایا ہے کہ ایس ایس پی فدا حسین شاہ نے مجھے غیرقانونی حراست میں رکھا اور تشدد کیا، انہوں نے پیسوں کی لین دین کے لئے اکائونٹ نمبر اور ایڈوانس میں چیک مانگے۔عباس اللہ نے کہا کہ اکائونٹ نمبر اور ایڈوانس میں چیک نہ دینے پر غیرقانونی گرفتار اور حراست میں تشدد کرایا۔