اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خا نے کہاکہ 57 اسلامی ممالک غزہ میں لاکھوں فلسطینیوںکو بچانے کے لیے افواج بھیجیں، اسرائیل کی فلسطین پر کھلی جارحیت جنگی جرائم کے ارتکاب اور مسلسل بمباری سے ہزاروں فلسطینی بچوں ،خواتین ،بوڑھوں اور جوانوں کے لاشے اٹھانے کے باوجود قبلہ اول اور اپنی آزادی کے لیے حق مزاحمت استعمال کرنے پر حماس اورجرات مند فلسطینی قوم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ امریکہ اور برطانیہ کی سرپرستی میں جارح اسرائیل کی طرف سے فلسطینی عوام کی منظم اور برے پیمانے پر نسل کشی ناقابل برداشت ہے۔فلسطین پر ناجائز قابض اسرائیل7اکتوبر 2023سے لے کر اب تک مسلسل فلسطین کے نہتے شہریوں ،ہسپتالوں ،پناہ گزین کیمپوں اور مساجد پر بمباری کرکے 35ہزار سے زائد۔ فلسطینیوں جن میں زیادہ تعداد بچوںاور خواتین کی ہے سمیت بوڑھے اور عام شہری شامل ہیں،شہید کرچکاہے۔
ان خیالات کااظہارانھوںنے جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام غزہ مارچ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہاسرائیل1200سے زائد مساجد اور غزہ میں موجود سارے ہسپتالوں کو بمباری سے ملیامیٹ کرچکاہے ان حملوں سے ہسپتالوں میںداخل ہزاروں مریض شہیدکیے جا چکے ہیں،اسرائیل غزہ میں کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ریلیف اداروں کو بند اور کام کرنے والے درجنوں رضاکاورںکو ہلاک کرنے کابھی مجرم ہے ان وحشیانہ کاروائیوں میںبرطانیہ سمیت کئی ممالک کے مندوبین بھی ہلاک ہوچکے ہیں، اسرائیل فلسطین میں ہولوکاسٹ کا بھیانک کھیل کھیل رہاہے، سرائیل کوجنگی مجرم قراردے کر کارروائی کرے۔۔او آئی سی کے رکن ممالک مشترکہ طورپر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی تحریک کرکے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کی قرارداد پاس کراکر عالمی عدالت انصاف میں کاروائی عمل میںلانے کااہتمام کریں،عر ب اور اسلامی ممالک تیل کو بطورہتھیاراستعمال کریں،امریکہ ہندوستان اور اسرائیل کا مکمل سیاسی ،سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کااعلان کریں57اسلامی ممالک کی موجودگی میں فلسطینیوں کاقتل عام اور قبلہ اول کی بے حرمتی لمحہ فکریہ ہے۔جنوبی افریقہ کی طرف سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کے فیصلے کی تحسین کرتاہوں57اسلامی ممالک کے فورم او آئی سی کو بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد ونصرت کے لیے بین الاقوامی فورمز اور اداوں میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح علیہ رحمہ کی فلسطین پالیسی کا احیاء کرتے ہوئے حکومت پاکستان فوری طورپر کردار ادا کرے،آخری فلسطینی کے مرنے کا انتظارکرنے کی بجائے لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیوں کو بچانے اور قبلہ اول کو صہیونی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے آگے بڑھ کر اقدامات کرے۔