جے یو آئی کے کوٹے پر نامعلوم خاتون صدف احسان کا مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری


پشاور(صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے کوٹے پر نامعلوم خاتون صدق احسان کا مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،جے یو آئی نے نوٹیفکیشن منسوخ کرکے تحقیقات کرنے کی درخوست دے دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جے یو ائی کے کوٹے پر نامعلوم خاتون کا مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔کامیابی کا نوٹیفکیشن خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لئے جاری کیا گیا۔جاری شدہ نوٹیفکیشن کا نمبر ایف 6آف 2024ہے جس پر مولانا فضل الرحمان نے نوٹیفکیشن منسوخ کرکے تحقیقات کرنے کی درخوست دے دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ صدف احسان نہ تو پارٹی کی رکن ہیں نہ ہی ان کا نام جے یو آئی کی فہرست میں ہے، صدف احسان کا نوٹیفکیشن منسوخ کر کے مس حنا بی بی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور مخصوص نشست کے لئے  اجنبی خاتون کے نام کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے معاملے کی تحقیقات کروائی جائے۔