یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر میں نیشنل آرکائیوز کے تعاون سے آرکائیو لیب اور آرکائیوز کا قیام عمل میں لایا جائے گا

مظفر آباد(صباح نیوز) نیشنل آرکائیوز آف پاکستان  یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کو  آرکائیو لیب اور آرکائیوز کے قیام کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میںیونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر اور نیشنل آرکائیوز آف پاکستانکیبنٹ ڈویژن، اسلام آباد نے ایک تاریخی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، اس کا مقصد تعلیمی مواقع کو بڑھانا اور پاکستان کے امیر ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنا ہے۔

اس اہم معاہدے کے تحت،  جامع کشمیرمیں نیشنل آرکائیوز   کا ایک فرنٹ ڈیسک قائم کیا جائے گا، جو طلبا، اساتذہ اور محققین کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ ایم او یو، پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی اور نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل  محمد دین  چاکرانی  نے دستخط کیے، ۔

ایم او یو کے مطابق، یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر اپنے کیمپس میں آرکائیو لیب اور آرکائیوز کے قیام کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرے گا۔ مزید برآں، نیشنل آرکائیوز آف پاکستان   نمائش کے مقاصد کے لیے  یونیورسٹی  کو نادر تاریخی دستاویزات فراہم کرے گا اور یونیورسٹی کے انمول آرکائیول کو محفوظ کرنے میں مدد کرے گا۔معاہدے پر دستخط کی رسمی تقریب نیپ کے تین رکنی وفد کے دورے کے دوران ہوئی جس کی قیادت ڈائریکٹر جنرل محمد دین  چاکرانی کر رہے تھے۔