مٹھی بھر دہشت گرد وں کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے، پرویز خٹک


نوشہرہ (صباح نیوز)وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دھشت گرد وں کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔سیکورٹی پالیسی کی منظوری پاکستان میں امن و امان کی ضامن ہے۔افواج اور سیکورٹی ادارے دھشت گردی کے خلاف ہائی الرٹ ہیں۔ملک میں بہت قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے کسی کو امن تباہ کرنے نہیں دیں گے۔۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ حکیم آباد جی ٹی روڈ پر خالد خان پلازہ کے افتتاحی تقریب کے موقعہ پر میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ افغانستان کے حالات کی وجہ سے ملک میں دھشت گردی کی لہر آئی ہے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق ادارے عمل پیرا ہیں۔دھشت گردی کا سرکچل کردم  لیں گے۔

کرونا کی وجہ سے دنیا معاشی بحران کی شکار ہے۔ مہنگائی بھی کورونا کے بعددنیا کے لیے بڑا چیلنج ہے۔مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا اس سے دوچار ہیں۔عمران خان کی پالیسوں سے جلد عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے گا۔ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا سیوپ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تنظیم سازی کررہے ہیں ووکرز کی کوششوں سے 2023کے عام انتخابات میں سندھ سمیت پورے ملک میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے حکومت بنا ئے گی۔

وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مسلسل پروپیگنڈہ کررہی ہیں کہ تحریک انصاف کی مقبولیت گررہی ہے خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کو شکست ہوئی جو کہ کھلا جھوٹ ہے تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن میں سب جماعتوں سے زیادہ ووٹ حاصل کئے اور سب سے زیادہ ممبران اور تحصیل میئر منتخب ہوئے۔تمام اپوزیشن جماعتیں صفر ہوکر رہ گئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان عام آدمی کو مہنگائی اور مشکلات سے نکالنے کے لیے دن رات کام کررہا ہے جلد عوام کو مہنگائی سے رئلیف مل جائے گا۔انہوں نے کہا  ہے کہ کرپشن ملک کو دھمک کی طرح چاٹ کھا رہا ہے کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت بنادیں گے