جماعت اسلامی کی جانب سے محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مذمت

کراچی(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے اپوزیشن کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپہ اورچادر وچاردویواری کا تقدس پامال کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں ڈاکؤوں کی طرح قومی رہنماء کے گھر پر حملہ بدترین آمریت ہے،

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ سیاست کا مطلب ملک وقوم کی خدمت ،صبر وتحمل اور آئین وقانون کی پاسداری ہے مگر آج بدقسمتی سے وطن عزیز میں سیاست کو گالی، مخالفین کیخلاف انتقامی کاروائی اور قومی دولت کی لوٹ مار کرکے اپنی تجوریاںبھرنا بنادیا گیا ہے۔ صوبائی رہنماء نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی تحقیقات اور ملوث افراد کیخلاف مؤثر کاروائی کرکے سزا دی جائے۔