سونے کی قیمت میں 900 روپے فی تولہ اضافہ

کراچی(صباح نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے بڑھ گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق24قیراط تولہ قیمت 900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 21 ہزار 200 روپے ہو گئی ۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے اضافے سے 1 لاکھ 89 ہزار 643 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کمی کے بعد 2086 ڈالر فی اونس ہے۔