اسلام آباد (صباح نیوز)ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر و مرکزی نائب امیر غلام نبی نوشہری کی اہلیہ کو اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا ، نماز جنازہ مرکز جماعت اسلامی آزاد کشمیر میںامیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان کی امامت میں ادا کی گئی۔
اس موقع پر تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ مرحومہ نے مولانا نوشہری کے شانہ بشانہ تحریک آزادی کشمیر میں گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں تحریک کی خاطر اپنے گھر کو چھوڑا اور ہجرت کا کٹھن مرحلہ طے کیا جس کا وہی احساس کرسکتے ہیں جو ہجرت کے سفر سے گزرے ہوں ،متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مولانا نوشہری کی اہلیہ محترمہ کی زندگی جدوجہد آزادی سے تعبیر تھی انہوں مولانا کے ساتھ آزادی کے سفر کا آغاز کیا وہ کشمیر کو آزاد ہوتے دیکھنا چاہتی تھی لیکن ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔
سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم اس مرحلے پر مولانا نوشہری اور جملہ پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مرحومہ بہت نیک اور پارسا خاتون تھیں، آزادی کشمیر کے لیے مولانا نوشہری کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کیا اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اور آخرت کی منزلیں آسان کرے آمین ۔جماعت اسلامی پاکستان کے راہنماؤں خالد رحمن، ڈاکٹر عبدالحفیظ ،چیئرمین جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے راہنماؤں راجہ جہانگیر خان، راجہ فاضل تبسم ،محمدتنویر خان ،محمود الحسن چوہدری ،راجہ خالد محمود خان ،اشرف بلال ،کمانڈر عبدالعزیز ،رشید نعمانی ،صالح طاہر، محمد صغیر قمر ،عطاء الرحمن چوہان،جاوید ترابی، جاوید خان ،راجہ ذاکر حریت کانفرنس کے راہنماؤں سید یوسف نسیم ،محمود احمد ساغر ،شیخ عبد المتین، منظور الحق بٹ، محمد رفیق ڈار، عبدالمجید ملک ،زاہد صفی شہزاد وانی، زاہد اشرف ندیم عثمانی مقبول پنڈت نعیم ملک سردار مسعود سرفراز شیخ جمیل الرحمن اشتیاق احمد بٹ سینئرصحافیوں محی الدین ڈار ،راجہ بشیر عثمانی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔