صدر کا ووٹ لینے کیلئے ایم کیو ایم کے پاس بھی جائیں گے،مراد علی شاہ


کراچی (صباح نیوز)وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صدر کا ووٹ لینے کیلئے ایم کیو ایم کے پاس بھی جائیں گے۔

صدارتی الیکشن کے لیے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں اچھے تعلقات رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری لوکل گورنمنٹ اس وقت امپاور ہے، ایم کیو ایم کی بلدیات سے متعلق ڈیمانڈ پنجاب کے لئے  ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری دھاندلی کے حوالے سے کہہ چکے ہیں، ہمیں سندھ سمیت ہر جگہ پر تحفظات ہیں۔وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی تقریر سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی گائیڈ لائن کیا ہے۔