ڈالرمزید سستا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی(صباح نیوز)ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی ، سٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی کا رجحان رہا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 279 روپے کا ہو گیا۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ، پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 819 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 64 ہزار 532 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔