کراچی (صباح نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید گر گیا ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 32 پیسے کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 95 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی استحکام رہا ، کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 63 ہزار519 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔