سرینگر: مقبوضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے کے کٹھوعہ ریلوے سٹیشن پر کھڑی ایک مال بردار ریل بغیر ڈرائیور کے چلنا شروع ہو گئی اور 70کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے پنجاب کے ضلع ہوشیار پورپہنچ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 50سے زائد بوگیوں والی مال بردار ریل 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہی۔
ڈویڑنل ٹریفک مینیجر جموں پرتیک سریواستو نے کہا کہ کٹھوعہ سٹیشن پر رکی ہوئی مال ریل گاری ڈھلان کی وجہ سے بغیر ڈرائیور کے اچانک پٹھانکوٹ کی طرف چلنے لگی ،ریل کو ہوشیار پور کے مکیرین شہر کے اچی بسی گاؤں کے قریب روک دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔تاہم گذشتہ روز پیش آنے والے اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔۔۔