خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب، اعلامیہ جاری

پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 28 فروری ہو گا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے اجلاس طلب کر لیا۔ اعلامیہ جاری ہوگیا،گورنر ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر حاجی غلام علی نے سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔، گورنر نے نگراں وزیراعلی کی بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیے۔ اسمبلی کا پہلا اجلاس 28 فروری دن 11 بجے کو ہو گا۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے،

اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نومنتخب اراکین سے حلف لیں گے، دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی میں اجلاس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل سے دی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران سیکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے حمایتی یافتہ ازاد امیدوار واضح اکثریت میں کامیاب ہوئے تھے، جو سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو گئے ہیں۔ جب کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلی کے امیدوار ہیں۔