ایف بی آر کی نئے مالی سال2024-25کیلئے تاجروں و صنعت کاروں کو بجٹ سفارشات11مارچ2024تک ارسال کرنے کی ہدایت


سلام آباد (صباح نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے مالی سال2024-25کیلئے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001، سیلز ٹیکس ایکٹ1990،فیڈرل ایکسائیز ایکٹ2005اوراسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (ٹیکس آن سروسسز) آرڈیننس2001، میں ترامیم کیلئے پاکستان بھر کے صنعت و تجارت، ٹریڈ اور اندسٹرئیل ایسوسی ایشنوں چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری کی بجٹ سفارشات11مارچ2024تک ارسال کرنے کی ہدایت کر دی ہے انکم ٹیکس کی بجٹ سفارشات سیکریٹری انکم ٹیکس بجٹ یف بی آر اسلام آباد،سیلز ٹیکس کی بجٹ سفارشات سیکریٹری سیلز ٹیکس بجٹ ایف بی آر اسلام آباد، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (ٹیکس آف سروسسز) آرڈیننس میں ترامیم کی سفاشات عامر بھٹی ایف بی آر کو ارسال کی جا سکتی ہیں ایف بی آر نے کسٹمز بجٹ کی تیاری کیلئے گزشتہ ہفتے بجٹ سفارشات داخل کروانے کیلئے سرکلر جاری کیا تھا۔۔۔