نگران حکومت کی گزشتہ حکومت اور اپنے دورحکومت میں لئے گئے اور واپس کئے گئے قرضوں کی تفصیلات جاری


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان کی نگران حکومت نے گزشتہ حکومت اور نگران حکومت میں لئے گئے اور واپس کئے گئے قرضوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ، دونوں حکومتوں کیلئے سٹیٹ بینک کی شرح سود یا پالیسی ریٹ مختلف تھا پی ڈی ایم کی حکومت کے دور میں یہ شرح سود19.2فیصد تھی جو نگران دور حکومت میں بڑھکر22فیصد تک جا پہنچی ،پاکستان میں پاکستان ڈیموکریٹک الائینس نے1فروری2023سے لیکر16اگست2023کے دوران19ہزار862ارب روپے کے قرضے حاصل کئے اور ان کے زریعے پرانے لئے گئے14ہزار31ارب روپے کے قرضے واپس کئے گئے اور طرح گزشتہ حکومت کو مجموعی قرض میں سے صرف5ہزار831ارب روپے کا قرض استعمال کیلئے مل سکا ہے اس کے برعکس نگران حکومت نے 17اگست2023سے لیکر31جنوری2024کے دوران مجموعی طور پر19ہزار830ارب روپے کے قرضے حاصل کئے اور اس کے زریعے پرانے لئے گئے17ہزار934ارب روپے کے قرضے واپس کر دئے گئے اس طرح نگران حکومت کو اب تک اپنے استعمال کیلئے صرف1ہزار896ارب روپے کے قرضے دستیاب ہو سکے ہیں

سابقہ پی ڈی ایم کی حکومت نے ٹریثری بل جاری کر کے 15ہزار985ارب روپے کے قرضے حاصل کئے اور ان کے زریعے ٹریثری بلوں کے زریعے ماضی میں لئے گئے 12ہزار678ارب روپے کے پرانے قرضے واپس کئے گئے اس طرح ٹریثری بلوں کے زریعے لئے گئے قرض میں سے صرف3ہزار307ارب روپے کا قرض ہی استعمال کیلئے اسے دستیاب ہوانگران حکومت نے اس عرصے میں 13ہزار813ارب روپے کے ٹریثری بلز جاری کر کے قرض لیا اور اس کے زریعے15ہزار417ارب روپے کا پرانا قرض واپس کر دیا اس طرح نگران حکومت کو ٹریثری بلوں کی فروخت سے حاصل ہونے والے قرض میں سے1ہزار604ارب روپے کا قرض ہی دستیاب ہو سکا ہے پی ڈی ایم کی سابقہ حکومت نے اس عرصے کے دوران پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ اور سکوک بانڈ جاری کر کے3ہزار877ارب روپے کا قرض حاصل کیا اور اس کے زریعے ماضی میں جاری کئے گئے پاکستان انویسٹمنٹ باندز اور سکوک بانڈزکے زریعے لئے گئے قرض میں سے1ہزار353ارب روپے کا قرض واپس کیا گیاجبکہ نگران حکومت کے دور میں 6ہزار17ارب روپے کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز اور سکوک بانڈ جاری کئے گئے اس کے زریعے ماضی میں اس مد میں لئے گئے قرض میں سے2ہزار517ارب روپے کا پرانا قرض واپس کر دیا گیا ہے اور نگران حکومت کو اس میں سے3ہزار500ارب روپے کا قرض استعمال کیلئے دستیاب ہوا سابقہ پی ڈی ایم کی حکومت میں حکومت نے8ارب40کروڑ دالر مالیت کے غیر ملکی قرضے حاصل کئے اور ان کے زریعے5 ارب40کروڑ دالر مالیت کے پرانے قرضے واپس کر دئے اس طرح پی ڈی ایم کی حکومت کو اس عرصے کے دوران3ارب ڈالر استعمال کیلئے دستیاب ہو سکے نگران حکومت نے اس عرصے میں 3ارب90کروڑ ڈالر مالیت کے قرضے حاصل کئے اور ان میں کے زریعے3ارب60کروڑ دالر مالیت کے قرضے واپس کر دئیے اس طرح نگران حکومت کو ان میں سے30کروڑ ڈالر کا غیر ملکی قرض استعمال کیلئے دستیاب ہو گا۔۔