بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر


 اسلام آباد (صباح نیوز) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 7روپے 13پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا اتھارٹی درخواست پر 23فروری کو سماعت کرے گی۔واضح رہے کہ جنوری میں سب سے مہنگی بجلی 45روپے 60پیسے فی یونٹ کے حساب سے ڈیزل سے پیدا کی گئی، ڈیزل سے 10کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے۔فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جنوری میں فرنس آئل سے 75کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔