پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ3ارب79کروڑ60لاکھ ڈالر سے کم ہوکر1ارب9کروڑ30لاکھ ڈالر تک آ گیا

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان میں درآمدات پر کنٹرول کے سبب بیرونی ادائیگیوں کا عدم توازن کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ3ارب79کروڑ60لاکھ ڈالر سے کم ہوکرحالیہ جولائی تا جنوری کے دوران1ارب9کروڑ30لاکھ ڈالر تک آ گیا ہے اس طرح گزشتہ مالی سال کے پہلے 7ماہ جولائی تا جنوری کے مقابلے میں حالیہ جولائی تا جنوری کے7ماہ کے دوران ادائیگیوں کے عدم توازن کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 2ارب70کروڑ30لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے .

وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دسمبر2023میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ40کروڑ40لاکھ دالر تھا جس کے مقابلے میں جنوری2024میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوکر26کروڑ90لاکھ ڈالر تک آ گیا ہے جو کہ جنوری2023 میں 16کروڑ70لاکھ ڈالر تھا۔