ایس ای سی پی میں جنوری میں 2,651 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں

اسلام آباد(صباح نیوز)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جنوری میں 2,651 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مہینے کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہیں۔  نئی رجسٹریشن کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد ، دو لاکھ بارہ ہزار ایک سو آٹھ (212,108 ) ہو گئی ہے۔ نئی رجسٹر  ہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ پانچ ارب  بیس کروڑ روپے ہے۔

جنوری میں رجسٹر ہون ے والی کمپنیوں میں  تقریبا 58فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ  ،  38فیصد سنگل ممبر جبکہ  بقیہ چار فیصد   میں پبلک ان لسٹڈ ،  غیر منافع بخش ، و تجارتی  تنظیمیں ، محدود ذمہ داری کی شراکت داری، اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔  اس ماہ پانچ غیر ملکی کمپنیوں نے  بھی پاکستان میں اپنے کاروبار رجسٹر کروائے ۔ ایس ای سی پی کے آن لائن پورٹل کے ذریعے بیرون ملک سے  138 غیر ملکی درخواست دہندگان  نے  پاکستانی میں اپنی کمپنیاں رجسٹر کروائیں۔ اس ماہ  تقریبا 99.85 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹرڈ ہوئیں ۔ اس ماہ سب سے زیادہ کمپنیوں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے  میں رجسٹر ہوئیں جن کی تعداد 356  تھی ۔ اس کے بعد تجارت کے شعبے میں 319  کمپنیاں  رجسٹر ہوئیں ۔

رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اور کنسٹرکشن  اور  خدمات ،  ہر ایک شعبے میں 277 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں ۔  سیاحت کے شعبے میں  145 ، تعلیم میں   116 ،    فوڈ اینڈ بیوریجز  میں  94  ،     کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ  میں 93  اور ای کامرس  میں 72 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔   اسی طرح انجینئرنگ میں 65 ،  کیمیکل میں  61 ،   پاور جنریشن میں  58  ، مارکیٹنگ اور اشتہارات اور ٹیکسٹائل ، دونوں میں  55،  فارماسیوٹیکل،  کان کنی اور کھدائی  میں 53،  ہیلتھ کیئر میں 48،  ایندھن اور توانائی میں 45،  ٹرانسپورٹ میں 44، کاسمیٹکس اور ٹوائلٹریز میں 33  ،   کمیونیکیشن میں  28 ،  براڈکاسٹنگ اور ٹیلی کاسٹنگ میں  27  ،  رہائش میں 22  ،  آٹو اینڈ الائیڈ میں  22،  کیبلز اور الیکٹریکل سامان میں  19 ،  پیپر اینڈ بورڈ میں  18، اور دیگر شعبوں میں 196 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں ۔ اس ماہ 68   کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی رپورٹ کی گئی  ۔

ان ممالک میں  افغانستان، آذربائیجان، کینیڈا، چین، مصر، فن لینڈ، جرمنی، ہنگری، جاپان، مالٹا، نائیجیریا، فلسطین، چین ،سعودی عرب، سنگاپور، سری لنکا، سوئٹزرلینڈ، یو اے ای ، برطانیہ، یوکرین اور امریکہ شامل ہیں۔ ایس ای سی پی کے کمپنی رجسٹریشن پورٹل کے دیگر محکموں جیسے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ،  ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ اور مختلف صوبائی محکموں کے ساتھ  انضمام کے نتیجے میں،  ایف بی آر سے   2,552 کمپنیوں نے این ٹی این کی رجسٹریشن  حاصل کی جبکہ 42 کمپنیاں ای او آئی بی ،  28 کمپنیاں صوبائی ریونیو کے ساتھ اور 34 کمپنیاں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ رجسٹر ہوئی۔۔