اسلام آباد(صباح نیوز) فروری2023سے لیکر فروری2024کے دوران پاکستان میں کھادوں کی قیمتوں میں 54فیصد کا زیادہ سے زیادہ کا اضافہ ہوا
پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے جاری کی گئیں تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سونا یوریا کھاد کی قیمت2915روپے فی بیگ سے بڑھکر4536روپے بیگ ہو گئی اس کی قیمت میں 54.85فیصد کا اضافہ ہواتارا، سرسبز، شاندار یوریا کی قیمت2780روپے سے بڑھکر4276روپے تک جا پہنچی قیمت میں 53.84فیصد کا اضافہ ہوا ہیکیلشیم امونیم نایٹریٹ کی قیمت2473روپے سے بڑھکر3709روپے ہو گئی قیمت میں 50فیصد کا اضافہ ہواایس ایس فاسفیٹ گریڈ18کی قیمت2514روپے سے بڑھکر2813روپے ہو گئی قیمت میں 11.91فیصد کا اضافہ ہوانائیٹرو فاسفیٹ کی قیمت5902روپے سے بڑھکر7823روپے تک جا پہنچی قیمت میں 32.55فیصد کا اضافہ ہواڈائی امونیا فاسفیٹ کی قیمت10,563روپے سے بڑھکر12,353روپے ہو گئی قیمت میں 15.57فیصد کا اضافہ ہواتاہم پوٹاشیم سلفیٹ کی قیمت13,393روپے سے کم ہوکر12,537روپے ہو گئی قیمت میں 6.39فیصد کی کمی واقع ہوئی