اسلام آباد(صباح نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل، ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن(آئی ایف ای ایم)کی شرح پر نظرثانی کر دی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل آئل پر ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن(آئی ایف ای ایم)کی شرح پر نظرثانی کردی ،ہائی سپیڈ ڈیزل پر ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن(آئی ایف ای ایم)کی شرح3روپے86پیسے فی لٹرسے بڑھاکر3روپے92پیسے،پٹرول پر ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن(آئی ایف ای ایم)کی شرح6روپے91پیسے فی لٹر سے6روپے94پیسے،مٹی کے تیل پر ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن(آئی ایف ای ایم)کی شرح8روپے76پیسے فی لٹر سے8روپے79پیسے، لائٹ ڈیزل آئل پر ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن(آئی ایف ای ایم)کی شرح4روپے84پیسے فی لٹر سے4روپے85پیسے کر دی گئی ،ماحول دوست ایندھن E-10پر ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن(آئی ایف ای ایم)کی شرح54پیسے فی لٹر برقرار رکھا گیا ۔