اسلام آباد(صباح نیوز) بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کو جمع کرا دی۔
اضافے کی درخواست اکتوبرتادسمبر2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ۔ کیپسٹی چارجز کی مد میں75ارب14کروڑ روپے وصولی کی جبکہ نقصانات کی مد میں10ارب 82کروڑروپے وصول کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔ نیپرا اتھارٹی سہی ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کل (بدھ کو ) سماعت کرے گی۔ حکومتی گائیڈ لائنزکے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا۔نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد سہہ ماہ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔