بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت


کراچی (صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔بلاول ہائوس میڈیاسیل سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس بھی کیا۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت زخمیوں کے فوری بہتر علاج و معالجے کے لئے اقدامات کرے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اسلام آباد میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے پولیس افسران کی شہادت کے بعد اب انارکلی میں دھماکہ تشویش ناک ہے۔اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ وارانہ واقعے میں تین افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکت ہوئی۔

ملک میں دہشت گردی کا عفریت قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ عمران خان میں وہ اہلیت نہیں کہ کسی بحران کو حل کرسکیں