پاکستان ریلوے نے 15فروری سے سرگودھا فیصل آباد لالہ موسی کے درمیان دھماکہ ایکسپریس کو بحال کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کردیئے


سرگودھا(صباح نیوز) پاکستان ریلوے نے 15فروری سے سرگودھا فیصل آباد لالہ موسی کے درمیان دھماکہ ایکسپریس کو بحال کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کردیئے ہیں اس ٹرین کے اجرا سے فیصل آباد، چنیوٹ، سرگودھا، منڈی بہاالدین، لالہ موسی اور ملکوال سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں کے لاکھوں مسافروں کو بہترین سفری سہولتیں میسر آئینگی چیئرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی نے دورہ سرگودھا کے دوران اس ٹرین کو فوری طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا تھا

اس اعلان کے بعد محکمہ ریلوے نے ٹرین کی بحالی کیلئے اقدامات مکمل کرنا شروع کردیئے ہیں 15فروری کو وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی فیصل آباد ریلوے اسٹیشن سے اس ٹرین کا افتتاح کرینگے ٹرین کا کرایہ عام ٹرینوں کی نسبت کم رکھا جائیگا تاکہ مسافروں کو بہتر سہولتیں میسر آسکیں۔