سونے کی قیمت میں 1700روپے فی تولہ کمی


کراچی (صباح نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700روپے کی کمی دیکھی گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 16 ہزار روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1458 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 85 ہزار 185 روپے کا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ککا کہنا ہے کہ 10 گرام کے 22 قیراط کی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار 753 روپے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔