سونے کی قیمت میں 600روپے فی تولہ کمی


کراچی(صباح نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد600روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہوکر 2035 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ جنوری 2024 میں سونیکی فی تولہ قیمت 4500 روپے کم ہوئی ہے۔