اسلام آباد (صباح نیوز)بجلی کی فی یونٹ قیمت 5 روپے 62 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دے دی، درخواست پرآج (بدھ کو) سماعت ہو گی۔ سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا ہے۔منظوری کی صورت میں صارفین پرپچاس ارب تک کا بوجھ پڑے گا، درخواست میں بتایاگیا کہ دسمبر میں 7 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔