سونے کی قیمت 1500 روپے فی تولہ اضافہ


کراچی (صباح نیوز)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافہ ہوگیا ۔سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 84 ہزار 671 روپے ہوگئی۔