سی پیک سے متعلق 3منصوبوں کیلئے پاکستان کو چین سے فنڈنگ مل سکی ہے تاہم 8منصوبے فنڈنگ سے محروم رہے ہیں

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان کے ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی) میں شامل چین ا پاکستان اکنامک کوریڈور سے متعلق 3منصوبوں کیلئے پاکستان کو چین سے فنڈنگ مل سکی ہے تاہم 8منصوبے فنڈنگ سے محروم رہے ہیں  اقتصادی امور ڈویژن کی ماہانہ فارن اکنامک اسسٹنس کی رپورٹ کے مطابق  حویلیاں تھا کوٹ قراقرم ہائی وے کی تعمیر کے دوسرے مرحلے کیلئے9ارب37کروڑ51لاکھ روپے، فاٹا میں تباہ ہونے والے سکولوں کی تعمیر کیلئے57کروڑ10لاکھ روپے، اورینج لین لاہورمیٹرو ریل کیلئے چین نے2ارب روپے بائرز کریڈٹ کے تحت قرض فراہم، پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر کے دوران جن منصوبوں کیلئے چین سے کوئی فنڈنگ موصول نہ ہو سکی ہے ان میں پاکستان ریلوے کے کراچی تا پشاور تک کے ٹریک کو ڈبل کرنے اور ریلوے اسٹینشوں کی آرائیش کرنے10کروڑ روپے،پشاور کراچی موٹر وے سکھر تا ملتان سیکشن393کلو میٹر کی تعمیر کیلئے2ارب88کروڑ،پاکستان کی خلائی حدود کے تعین کیلئے نئے جیو ڈیٹم کی تیاری کیلئے50لاکھ روپے،پاکستان سے خلائی سیارہ مدار میں چھوڑنے کیلئے1ارب23کروڑ روپے،پاکستان سپیس سینٹر کی تعمیر کیلئے50کروڑ روپے،پاکستان ٹیلی ویژن کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے5کروڑ روپے، باڑہ میں تباہ ہونے والے سکولوں کی تعمیر کیلئے2ارب60کروڑ روپے،نیشنل ہائی وے ہالہ تامورو66کلو میٹر کیلئے 10کروڑ روپے جاری نہ ہو سکے ہیں