پشاور(صباح نیوز)پشاور سے قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں کے امیدواروں کو بھی نشانات الاٹ کر دئیے گئے۔
پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو تیر، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو شیر اور عوامی نیشنل پارٹی کو لالٹین کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کو ترازو، جے یو آئی ف کو کتاب، قومی وطن پارٹی کو چراغ، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کو پگڑی، پاکستان تحریکِ انصاف نظریاتی کو بیٹسمین کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب، ایم کیو ایم کوپتنگ اور تحریکِ لبیک پاکستان کو کرین کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کے بعد امیدواروں کو مختلف نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔