پاکستان میں گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی میں اوسط44.15فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے جاری کی گئیں تفصیلات کے مطابق 12جنوری2023سے لیکر 12جنوری2024کے دوران مہنگائی میں اوسط44.15فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ایک سال مدت میں 12جنوری2023سے لیکر 12جنوری2024کے دورانقدرتی گیس کی قیمت1108.59فیصد،ٹماٹروں کی قیمت میں 155فیصد، آٹے کی قیمت میں 55.26فیصد،زندہ مرغی کی قیمت میں 19فیصد،بجلی کی قیمت میں 15.44فیصد،انڈوں کی قیمت میں 44.68فیصد،ماچس کی قیمت میں 27.12فیصد،گڑ کی قیمت میں 50.58فیصد،ایل پی جی سیلینڈر کی قیمت میں 25.18فیصد،دال چنا کی قیمت میں 10.25فیصد،انرجی سیور بلب کی قیمت میں 35.06فیصد،دال ماش کی قیمت میں 41.93فیصد،ٹوٹا چاول کی قیمت میں 51.57فیصد،جورجیٹ کپڑے کی قیمت میں 22.93فیصد،ایندھن کی لکڑی کی قیمت میں 8.84فیصد،باسمتی چاول کی قیمت میں 46.91فیصد،  گائے کے گوشت کی قیمت میں 19.76فیصد، چائے کے کپ کی قیمت میں 35.19فیصد،دال مسور کی قیمت میں 28.26فیصد،لپٹن چائے کی قیمت میں 36.86فیصد، آلو کی قیمت میں 37.16فیصد، چینی کی قیمت میں 57.20فیصد، گھی کی قیمت میں 0.23فیصد،لہسن کی قیمت میں

60.43فیصد،دال مونگ کی قیمت میں 14.22فیصد، ڈبل روٹی کی قیمت میں 24.16فیصد،بکرے کے گوشت کی قیمت میں 19.25فیصد، تازہ دودھ کی قیمت میں 23.68فیصد، دیہی کی قیمت میں 24.55فیصد،خشک دودھ کی قیمت میں 27.47فیصد،نمک کی قیمت میں 40.20فیصد، لال مرچ کی قیمت میں 81.74فیصد،بڑے گوشت کی پلیٹ کی قیمت24.87فیصد،دال پلیٹ کی قیمت26.71فیصد، کیپسٹن سیگریٹ کی قیمت93.22فیصد، گل احمد کپڑے کی قیمت21.08فیصد، مردانہ سینڈل کی قیمت53.37فیصد،مردانہ سپونج جوتیوں کی قیمت58.05فیصد،زنانہ جوتیوں کی قیمت14.31فیصد،واشنگ سوپ کی قیمت18.14فیصد، پیٹرول کی قیمت میں 24.41فیصد،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت21.22فیصد کا اضافہ ہوا ہے