پاکستان میں چینی کے بحران کے سبب ملک کی شوگر ملوں کے منافع میں 22ارب روپے کا اضافہ

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں چینی کے بحران کے سبب ملک کی شوگر ملوں کے منافع میں 22ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ،پاکستان کی شوگرملوں کی اکثریت بڑے سیاسی گھرانوں کے پاس ہے اور اس چینی کے بحران کے سبب ایک طرف عوام کی جیبوں سے بھاری اضافہ قیمت ادا کرنا پڑی تو دوسری جانب عام انتخابات سے قبل ان سیاسی گھرانوں کی آمدن میں 22ارب روپے کا اضافہ ان کے سیاسی اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  کے ایک ریسرچ سینٹر کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی تاریخ سال 2023میں چینی کی قیمت87روپے سے بڑھکر ملک کے کئی حصوں مین230روپے فی کلو گرام تک بھی فروخت ہوئی اور چینی کی قیمتوں کے اس بحران کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج پر لسٹڈ شوگر ملوں نے اپنے ظاہر کردہ منافع میں 22ارب روپے یا78فیصد اضافہ کی نشاندہی کی ہے اور یہ آمدن اکتوبر2022ستمبر2023 تک سٹاک ایکسچینج پر لسٹڈ شوگر ملوں کو ہوئی ہے