لکی مروت،نامعلوم افرادکی گھر میں گھس کر فائرنگ ،11افراد جاں بحق


لکی مروت(صباح نیوز) لکی مروت میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرفائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کو موت قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ تختی خیل کے علاقے میں پیش آیا جہاں رات گئے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11افراد جا ں بحق ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کے مطابق قتل ہونیوالوں میں دو بھائی ان کی بیویاں اور بچے شامل ہیں، لاشوں میں ایک لاش مہمان رشتہ دار کی بھی ہے اور لاشیں ایک دو دن پرانی معلوم ہوتی ہے۔ اس حوالے سے مقامی ذرائع کاکہنا ہے کہ کسی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد گھر کو باہر سے تالا لگایا تھا، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ بدقسمت خاندان کا ایک اور فرد کسی نے قتل کیا تھا ، جس کے قتل کے خلاف اہل علاقہ نے نعش انڈس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا تھا، پولیس نے تاحال ان کے قاتلوں کو بھی گرفتار نہیں کیا ہے۔