کوہاٹ،پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کاحملہ ،3اہلکاروں سمیت 4افراد شہید


کوہاٹ(صباح نیوز)کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرپولیس چیک پوسٹ پر 10سے زائد دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں3 اہلکاروں سمیت 4افراد شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کوہاٹ کے علاقے لاچی ٹول پلازہ کے قریب چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، شہید ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل امجد، ہیڈ کانسٹیبل جنید، کانسٹیبل وقار اور لکی مروت کا شہری نور محمد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کرنے پر دہشتگرد فرار ہو گئے، واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔