لاہور ہائیکورٹ ، خرم لطیف کھوسہ کو رہا کرنے اور مقدمہ خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری


 لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے خرم لطیف کھوسہ کو رہا کرنے اور مقدمہ خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

لاہورہائیکورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں قراردیا گیاکہ خرم لطیف کھوسہ پر مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر درج کیا گیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ خرم لطیف کھوسہ کیخلاف مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر درج کیا گیا، ایسے مقدمے کو خارج ہونا چاہیے،دہشت گردی کی دفعات کے تحت مزنگ تھانے میں درج مقدمہ خارج کیا جاتا ہے۔فیصلے میں خرم لطیف کھوسہ کو رہا کرنے اورہتھکڑی کھولنے کا حکم دیا گیا،ہائیکورٹ کے قریب ٹرنرروڈ سے پولیس عام طور پرگرفتاری نہیں کرتی۔خرم لطیف کھوسہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے وکیل ہیں،انہیں گرفتار کرنے پر عدالت کو کچھ تحفظات ہیں۔