نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

لاہور(صباح نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش پر جاکر ان کی مزاج پرسی کی، اس موقع پر مجموعی ملکی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔

پی ایم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ چوہدری شجاعت حسین سے کی مزاج پرسی کے لئے ان کی رہائش پر گئے ،اس موقع پر ملاقات میں مجموعی ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے