اسلام آباد (صباح نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(او جی ڈی سی ایل)نے یکم جنوری2024سے ہائی سپیڈ ڈیزل، پٹرول پر ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن(آئی ایف ای ایم) میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ مٹی کے تیل لایٹ ڈیزل آئل پر ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن(آئی ایف ای ایم)میں کمی کر دی گئی اورماحول دوست ایندھن E-10موٹر گیسولین پر ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن(آئی ایف ای ایم)54 پیسے فی لٹر برقرار رکھا گیا،
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جائے گئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پران لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن(آئی ایف ای ایم)2روپے6پیسے فی لٹر سے بڑھاکر3روپے29پیسے فی لٹر کر دیا ہے ،پٹرول پر ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن(آئی ایف ای ایم)2روپے70پیسے فی لٹر سے بڑھاکر5روپے22پیسے فی لٹرکر دیا،مٹی کے تیل پر ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن(آئی ایف ای ایم)7روپے13پیسے فی لٹرسے کم کر کے7روپے3پیسے فی لٹر کر دیا گیا، لائٹ ڈیزل آئل پر(آئی ایف ای ایم)5روپے3پیسے فی لٹر سے کم کر کے4روپے98پیسے فی لیٹر کر دیا گیا،ماحول دوست ایندھن E-10موٹر گیسولین پر ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن(آئی ایف ای ایم)54پیسے فی لٹر برقرار رکھا گیا ۔