سری نگر(کے پی آئی) لندن اور سعودی عرب میں مقیم کشمیری رہنماوں مزمل ایوب ٹھاکر اور ڈاکٹر آصف ڈار کے خلاف سری نگر میں مقدمات کے بعدانسانی حقوق کے معروف کارکن اور انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو کو سری نگر میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق مقبوضہ کشمیر پولیس کے ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ مزمل ایوب ٹھاکر اور ڈاکٹر آصف ڈار کے ساتھ ساتھ محمد احسن اونتو بھی ٹویٹر پر “ریڈیو مزاحمتی کشمیر کے عنوان سے پروگرام میں شریک ہوتے تھے ۔
پولیس نے محمد احسن اونتو کو سوشل میڈیا پر بھارت کے خلاف مہم چلانے اوربھارت کے خلاف نفرت پھیلانے پر گرفتار کیا گیا۔ احسن اونتو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
یاد رہے محمد احسن اونتو ولد مرحوم غلام حسن اونتو ساکن دیور لولاب کپواڑہ کے رہنے والے ہیں۔