مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید  پانچ افراد جاں بحق ہوگئے


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید  پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اس طرح کرونا وائرس سے مرنے والوں کی   کل تعداد 4557ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں 7ماہ بعد یومیہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد قریب 2500ہوگئی ہے۔

پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 108مسافروں سمیت  2456افراد متاثر ہوئے ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 52ہزار 623ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 27مئی کو 2769افراد متاثر ہوئے تھے۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے68ہزار 803 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2456افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 2456افراد میں جموں  میں 934جبکہ کشمیر میں 1522افراد متاثر ہوئے ہیں۔گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر سے منسلک 7اسپتالوں صدر اسپتال ،سپر سپیشلٹی شرین باغ، لل دید اسپتال ، سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ، بون اینڈ جوئنٹ اسپتال برزلہ اور جی بی پنتھ اسپتال سونہ وار میں پچھلے 2ہفتوں کے دوران طبی اور نیم طبی عملہ کے 207افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 109ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔کشمیر میں کورونا وائرس سے دو افراد فوت ہوگئے۔

مرنے والوں میں اننت ناگ کی 32سالہ خاتون اور سرحدی ضلع کپوارہ کا ایک شخص شامل ہے ، جموں  میں مزید 3افراد فوت ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں ادھمپورکا ایک، کٹھوعہ کا ایک اور ایک رام بن سے تعلق رکھتا ہے