اسلامی مقدسات کی سرپرستی  کیلئے  اردن کا کوئی متبادل نہیں ،اسماعیل ہانیہ


عمان(صباح نیوز) اسلامی تحریک مزاحمت( حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ  اسلامی مقدسات کی سرپرستی کے حوالے سے اردن کا کوئی متبادل نہیں ۔

اردن میں ہم استقامت کی شمعیں روشن کریں گے کے عنوان سے اردن میں جاری فنڈ ریزنگ مہم کے منتظمین سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئےاسماعیل ہانیہ نے کہا کہ  اردن میں القدس کے فلسطینی باشندوں کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ مہم سے ظاہر ہوتا ہے کہ اردنی عوام بیدار ہیں اور فلسطینی قوم کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حماس القدس میں فلسطینی مقدسات کی سرپرستی کے اردنی ہاشمی مملکت کے حامی ہیں اور اس بات پر قائم ہیں کہ القدس میں فلسطینی مقدسات کی سرپرستی کے حوالے سے اردن کا کوئی متبادل نہیں۔ا ردن ایک برادر ملک اور القدس کی نبض ہے۔ اردنی اور فلسطینی قوموں کا مستقبل ایک ہے اور دونوں یک جان دو قالب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ القدس اور اسلامی مقدسات کی سرپرستی کے حوالے سے اردن کا کوئی متبادل نہیں اور حماس کو اردن کی ہاشمی مملکت کی مذہبی سرپرستی پر کوئی اعتراض نہیں۔