نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ کے سلسلے میں سیکورٹی کے نام پر بھارتی فوجی کارروائی  تیز


 سری نگر:نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ کے سلسلے میں سیکورٹی کے نام پر بھارتی فوجی کارروائی  تیز ہوگئی ہے ، جنوبی کشمیر میں فوجی کارروائی میں دو گھر تباہ اور 3 خواتین سمیت4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں26جنوری کو نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔، بھارتی فو ج اور پیرا ملٹری دستوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاںشروع کر دی ہیں۔ کے پی آئی  کے مطابق  اس دوران بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں فوجی آپریشن کے دوران دو رہائشی مکان گولہ بارہ سے تباہ کر دیے جبکہ مالک مکان دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ضلع کولگام شوپیان روڑ پر واقع پاری ون نیلو گائوں میں گزشتہ روز بھارتی فوج کی 34آر آر،18بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس آپریشن گروپ کے آپریشن میں  معشوق احمد لون  اورغلام احمد گنائی  نامی شہریوں کے گھر بھی تباہ کر دیے ۔

فوج نے معشوق احمد لون، اہلیہ میمہ اختر،17سالہ بیٹی فضا جان اور 15سالہ بیٹی مدینہ جان کو حراست میں لے لیا ہے  جبکہ معشوق احمد لون کا ایک  بیٹا باسط احمد  لاپتہ  ہے ۔ جبکہ ایک اور مقامی نوجوان ذاکر وانی ولد محمد یوسف ساکن نیلو بھی زیر حراست ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق یوم جمہوریہ کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔ ایل او سی  اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر فوج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں