نویں اورگیارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں مارکنگ کا طریقہ کار تبدیل


 اسلام آباد(صباح نیوز)محکمہ تعلیم نے نویں اورگیارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں مارکنگ کا طریقہ کار تبدیل کردیا ۔

طلبا کو نمبر نہیں گریڈز دئیے جائیں گے 33فیصد کی بجائے 40 فیصد والا پاس ہو گا، نمبروں کی دوڑ سے نکلنے پر جہاں طلبا خوش ہیں ،وہیں کانسیپٹ بیسڈ پیپر ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدددے گا۔ فیصل آباد میں اساتذہ اور طلبا نے نئے مارکنگ سسٹم کو خوش آئند قرار دے دیا،طلبا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اب یہ پریشر نہیں ہو گا کہ بڑے بھائی سے زیادہ نمبر لینے ہیں، 40 فیصد والا اب پاس ہو گا تو ہمیں زیادہ پڑھنا پڑے گا۔ اساتذہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کانسیپچوئل سوالات سے رٹا سسٹم سے نجات ملے گی،پوزیشن سسٹم کا خاتمہ ہو گا اور بچے پر اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھ سکیں گے۔