پشاور(صباح نیوز)پشاورہائی کورٹ نے سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں 3 دن کھولنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ہفتے میں 3 دن سی این جی کی فراہمی کا حکم دے دیا۔
مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں 3 دن صبح 9 سے 4 بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ، پیر اور بدھ کوسی این جی اسٹیشن کھلیرہیں گے۔سوئی گیس بحران کے باعث ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 نافذ کی تھی اور سی این جی اسٹیشنز 20 جنوری تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
سی این جی پر سیلز ٹیکس کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں ریجن ون کے لیے قیمت 134 روپے 57 پیسے اور ریجن ٹو کیلیے قیمت128 روپے گیارہ 11 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق ریجن ون میں خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور پوٹھوہار جبکہ ریجن ٹو میں سندھ اور پنجاب کے دیگرعلاقے شامل ہیں۔