پاکستان کی کابل میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے کابل میں منگل کوسردارداد خان ہسپتال کے نزدیک دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں بہت سی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے۔

ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں جن کے پیارے دہشت گردی کے اس بہیمانہ واقعہ کا شکار ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ ہم زخمیوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔